سوئیڈن کی یورپی بینکوں کوای سی بی کے تحت کرنے کی مخالفت

متعدد ممالک جو یورو زون کے رکن نہیں اس حل کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں۔

متعدد ممالک جو یورو زون کے رکن نہیں اس حل کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں۔ فوٹو فائل

سوئیڈش وزیرخزانہ اینڈرز بورگ نے یورپی یونین کی جانب سے پورے بلاک میں بینکوں کو یورپی مرکزی بینک کی نگرانی میں دینے کے اقدام کو مکمل طور پر ناقابل قبول قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔


قبرص میں یورپی یونین کے 27رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک گورنرز مذاکرات میں متنبہ کیا کہ گزشتہ ہفتے یورپی کمیشن کی جانب سے پیش کردہ قانونی تجاویز پر انھیں رواں سال کے اختتام تک اختیار کرنے سے قبل طویل اور سخت مذاکرات ہونگے۔

متعدد ممالک جو یورو زون کے رکن نہیں اس حل کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں۔ بورگ نے کہا کہ یورپی یونین کی میثاق ای سی بی کی آزادی کی ضمانت دیتی ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ تنازع کی صورت میں یورپین بینکنگ اتھارٹی کی ثالثی کا پابند نہیں یعنی کسی مفاہمت پر پہنچنے سے قبل کافی کام کرنا ہوگا۔
Load Next Story