کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا 549 اننگز میں 25 ہزار انٹرنیشنل رنز
ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا سے دہلی ٹیسٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی
ویراٹ کوہلی نے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا سے دہلی ٹیسٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی، کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 25 ہزار رنز مکمل کرلیے، انھوں نے یہ کارنامہ 549 اننگز میں انجام دیا۔
سچن ٹنڈولکر نے یہ کارنامہ 577 اننگز میں انجام دیا تھا، رکی پونٹنگ نے 588 اننگز میں کیریئر کے 25 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے، جیک کیلس نے 594 ، کمار سنگاکارا نے 608 اور مہیلا جے وردنے نے 701 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
کوہلی کو دہلی میچ میں یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے 52 رنز درکار تھے، انھوں نے پہلی باری میں 44 اور دوسری میں 20 رنز اسکور کیے۔