لگژری گاڑیوں سے قیمتی سامان چوری کرنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار
گرفتار ملزمان کی شناخت رضوان ، حمزہ اور اسلم کے نام سے کی گئی ہے، ایس ایچ او شارع نور جہاں انسپکٹر غلام نبی
شارع نورجہاں پولیس نے لگژری گاڑیوں سے قیمتی سامان چوری کرنے والے گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتارکرلیا۔
ایس ایچ او شارع نور جہاں انسپکٹر غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت رضوان ، حمزہ اور اسلم کے نام سے کی گئی ہے جن کے قبضے سے اسلحہ ، لوڈ میگزین ، پرس ، شناختی کارڈ اور مختلف اقسام کے اوزار ملے ہیں جبکہ ملزمان لگژری گاڑیوں کے ڈیش بورڈ سے مہنگے پینل اور سائیڈ گلاسز کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر نارتھ ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا سمیت ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں رات کے وقت کارروائی کرتے ہیں۔
غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ چوری کیے ہوئے مہنگے پینل سہراب گوٹھ کے علاقے گنا منڈی اور مصری گئی میں غفور والوں کو فروخت کرتے ہیں جبکہ غفور چوری کا سامان خریدنے کا مرکزی کردار اسلم کو فروخت کرتا ہے جو کہ ریگل ، پلازہ اور طارق روڈ میں یہ سامان فروخت کرتا ہے۔