ایس ایچ او گلستان جوہر کے قتل میں ملوث ملزم کورنگی سے گرفتار
ملزم ندیم کو کاز وے پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا، اسلحہ اور دستی بم برآمد
کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے سابق ایس ایچ او گلستان جوہر رحیم خان کی شہادت میں ملوث مفرور ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کاز وے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران سابق ایس ایچ او رحیم خان کی شہادت میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کرکے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے گروہ نے 25 ستمبر 2020 کو فیروز آباد کے علاقے سے کار چھینی تھی جس کے بعد ملزمان کا فیروز آباد پولیس کے ساتھ مقابلہ ہوا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جب وہ راشد منہاس روڈ الہٰ دین پارک کے قریب پہنچے تو انکا گلستان جوہر پولیس سے مقابلہ ہوا اور اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او گلستان جوہر رحیم خان شہید ہوگئے۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ندیم کراچی سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نئے ماڈل کی گاڑیاں چھینتا تھا جنہیں وہ اندرون سندھ منتقل کردیتے تھے۔ گرفتار ملزم قتل اور دہشت گردی کے مقدمے میں مفرور تھا جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان کا ایک ساتھی واحد بخش عرف فوجی 19 مارچ کو شارع فیصل پر مقابلے کے دوران مارا گیا تھا جبکہ ملزمان نے اپنے ساتھی کی ہلاکت پر مخبری کے شبے میں گلستان جوہر میں جعفر حسین اور اس کی بیوی کو گھر کے اندر گھس کر قتل کردیا تھا۔