پی ایس ایل 8 مین بلیو ارڈ گلبرگ اور مال روڈ پر دفعہ 144 نافذ
پابندی کا اطلاق فوری ہو گا، نوٹی فکیشن جاری
حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خدشات اور پی ایس ایل 08 کے تناظر میں مین بلیوارڈ گلبرگ اورمال روڈ (شاہراہ قائد اعظم ) پر دفعہ 144نافذ کر دی۔
نوٹفیکیشن کے مطابق میاں میر پل سے استنبول چوک تک، سول سیکرٹریٹ اور اس سے ملحقہ شاہراہوں کے ساتھ مین بلیوارڈ گلبرگ میں بھی دفعہ 144پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے کی گئی جبکہ پابندی کا اطلاق فوری ہو گا۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے7 یوم کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹفیکیشن کے مطابق میاں میر پل سے استنبول چوک تک، سول سیکرٹریٹ اور اس سے ملحقہ شاہراہوں کے ساتھ مین بلیوارڈ گلبرگ میں بھی دفعہ 144پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔