پاکستانی ہارر فلم ’گلابو رانی‘ نے7 بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کر لیے
اس سے قبل بھی گلابو رانی کو کئی بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازہ جا چکا ہے
پاکستان شوبز کے اداکار اور ہدایتکار عثمان مختار کی فلم 'گلابو رانی' 7 بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
گلابو رانی کو'انڈی ایکس فلم فیسٹ لاس اینجلس ایوارڈز' میں بہترین ہارر شارٹ فلم، بہترین ساؤنڈ ڈیزائن، بہترین ڈائریکٹر میل اور بہترین سینماٹوگرافی سمیت دیگر ایوارڈز سے نوازہ گیا۔
فلم کے ہدایتکار عثمان مختار نے سوشل میڈیا پر جیتے ہوئے ایوارڈز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'الحمدللہ یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہماری فلم گلابو رانی نے بین الاقوامی سطح پر مزید سات ایوارڈز جیتے ہیں'۔
ساتھ ہی عثمان مختار نے اپنی فلم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے والی کاسٹ اور کریو سمیت اپنی پوری ٹیم کی انتھک محنت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہارر فلم گلابو رانی کے اداکار اُسامہ جاوید حیدر نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گلابو رانی کو کئی بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازہ جا چکا ہے، جبکہ حال ہی میں گلابو رانی کے اداکار اُسامہ جاوید حیدر نے بھی بہترین اداکار کا بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔