کراچی میں 10 روز تک دن کو گرمی رات میں ٹھنڈ رہیگی محکمہ موسمیات

منگل کو شہر قائد میں تیز دھوپ کی وجہ سے پارہ 33 ڈگری پر پہنچ گیا، چیف میٹرولوجسٹ

(فوٹو : فائل)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 10 روز تک کراچی میں دن کے وقت موسم گرم اور رات میں ٹھنڈ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کراچی میں تیز دھوپ کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کے وقت کم سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس دوران دن کے اوقات میں مغربی ہوائیں جبکہ شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔


چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا ایکسپریس نیوز سے بات چیت میں کہنا تھا کہ اگلے 10 روز کے دوران مغرب کی جانب سے سندھ بشمول کراچی میں کسی نئے سلسلے کا امکان نہیں ہے، دن کے وقت قدرے گرمی جبکہ رات میں خنکی برقرار رہ سکتی ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جوشمالی علاقہ جات پر اثرانداز ہوسکتا ہے، موسم سرما کا دورانیہ فروری کے اختتام تک ہوتا ہے، مارچ کے اوائل میں بہار کے موسم کا آغاز ہوجاتا ہے جو مارچ کے وسط تک برقرار رہتا ہے۔

 
Load Next Story