جوہی چاولہ کی مصروفیت میں اضافہپاکستان آنے سے انکار

لاہوریوں کی مہمان نوازی دیکھنے کو دل کرتا ہے جویہاں آنے پر ہی ممکن ہوسکتا ہے

پاکستان میں پروجیکٹ کے سلسلہ میں کسی پروموٹرسے کوئی رابطہ نہیں ہوا،گفتگو ۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کی فنی مصروفیت میں اضافہ، پاکستان آنے سے صاف انکارکردیا۔


اداکارہ کی دونئی فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈرامے اورکمرشلزکی شوٹنگز کا شیڈول ترتیب دیا جاچکا ہے جس کے باعث وہ اگست میں پاکستان نہیں آئیں گی۔ ''ایکسپریس'' سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے جوہی چاولہ نے کہا کہ پاکستان آنے کو بہت دل کرتا ہے اورخصوصاً لاہور کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے لیکن میرا ابھی پاکستان آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ لاہوریوں کی مہمان نوازی، لذیز پکوان اورتاریخی عمارتیں دیکھنے کو بہت دل کرتا ہے مگریہ سب کچھ اسی وقت ہی ممکن ہوگا جب میں کسی پروجیکٹ کے لیے وہاں آؤں۔ اس سلسلہ میں کسی پاکستانی پروموٹرسے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

جہاں تک میری فنی مصروفیت کی بات ہے تواپنے کیرئیرکی دوسری اننگز میں فلمیں اور ٹی وی کمرشلز کے علاوہ ٹی وی کے لیے بھی کام کررہی ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ میں کراچی میں اپنے قریبی عزیزواقارب سے ملاقات کے لیے آچکی ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ اگرپاکستان سے کسی اچھے پروجیکٹ میں کام کرنے کی آفرہوئی توضرورکام کرونگی۔
Load Next Story