کراچی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہیڈ کانسٹبل ظہیر اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو ہلاک ہوئے گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹبل جاں بحق ہوگئے۔

خواجہ اجمیر نگری اور زمان ٹاؤں پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کے 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔


کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے ناصر جمپ ابراہیم مسجد کے قریب پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل ظہیر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ مقتول ہیڈ کانسٹبل کے 4 بچے ہیں اور ان کے والد بھی محکمہ پولیس میں ملازمت کرتے تھے۔

دوسری جانب اجمیر نگری پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرکے پستول بمعہ ایمونیشن ، موبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

زمان ٹاؤن پولیس نے کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت22 سالہ حسان خان ولد اکرم خان ، 25 سالہ شہزاد احمد ولد سعید گل اور 28 سالہ بابرحسین ولد فدا حسین کے نام سے کی گئی۔ گرفتار ملزمان سے 3 پستول ، نقدی ، ایک موٹرسائیکل اور 6 موبائل فون برآمد کیے گئے۔
Load Next Story