سندھ پولیس اہلکاروں  کے دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون استعمال کرنےپر پابندی

تمام پولیس اہلکار خصوصا فیلڈ سکیورٹی پر مامور اسمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے، آئی جی آفس نے حکم نامہ جاری کردیا

(فوٹو فائل)

پولیس آفس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد سندھ پولیس متحرک ہوگئی۔ آئی جی سندھ آفس کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سندھ میں پولیس اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


پولیس افسران اور اہلکار اکثر دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون استعمال میں مصروف پائے جاتے تھے۔ اس سلسلے میں حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اب سندھ میں تمام پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے۔ موبائل فون اپنی ڈیوٹی کے دوران خاص طور پر وہ اہلکار استعمال نہیں کریں گے جو فیلڈ سکیورٹی ڈیوٹی پر تفویض کیے گئے ہیں۔

حکم نامہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے ، جس کی نقول سندھ میں تعینات تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز،،ڈی آئی جیز ہیڈ کوارٹرز کو بھیج دی گئی ہے۔
Load Next Story