جاوید اختر کے بیان پر پاکستانی اداکاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ جاوید اختر نے پاکستان کو گھر میں گُھس کر مارا ہے

(فائل فوٹو)

نامور بھارتی شاعرجاوید اختر کے ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے حالیہ بیان کو لے کر پاکستان شوبز کے اداکاروں اور سوشل میڈیا صار فین نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افراد کو پاکستان بُلانے پر پابندی لگائی جائے جو اسی سرزمین پر کھڑے ہوکر اس کیخلاف زہر اُگلتے ہیں۔

بھارتی شاعرجاوید اخترنے گزشتہ دنوں لاہورمیں معقد ہونیوالے فیض فیسٹول میں ایک سیشن کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم ممبئی کے لوگ ہیں ہم نے دیکھا کیسے حملہ ہوا تھا، وہ لوگ ناروے سے تونہیں آئے تھے اورنہ ہی مصر سے آئے تھے، وہ لوگ ابھی بھی آپ کے ملک میں گھوم رہے ہیں،ایک ہندوستانی کے دل میں شکایات ہوتوآپ کوبرانہیں ماننا چاہیے'۔

جاوید اختر کے پاکستان مخالف اس بیان کو لے کر جہاں بھارتی میڈیا اور اداکار اُن کی خوب تعریف کر رہے ہیں وہیں پاکستان میں ان کے اس بیان پر خوب تنقید کی جارہی ہے۔
Load Next Story