جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی وزیر داخلہ

مارا اندازہ تھا کہ 500 لوگ گرفتاری دیں گے مگر چند درجن ہی پولیس کی گاڑیوں میں بیٹھے اور باقی چلے گئے، رانا ثنا

—فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی، ہم سمجھ رہے تھے کہ 500 کارکنان گرفتاریاں دیں گے مگر چند درجن نے ہی گرفتاری دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمرانی ٹولے نے ملک کو فتنے میں مبتلا کر دیا، دارالحکومت میں عوام کے سمندر کو لانے والا چند ہزار لوگ بھی نہیں لا سکا، اب عمرانی ٹولے نے جیل بھرو تحریک کا فتنہ پھیلانا شروع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی، ہمارا اندازہ تھا کہ 500 لوگ گرفتاری دیں گے مگر چند درجن ہی پولیس کی گاڑیوں میں بیٹھے اور باقی چلے گئے، عوام نے اس فتنے کو تیسری مرتبہ بھی مسترد کردیا۔


مزید پڑھیں: جیل بھرو تحریک؛ شاہ محمود ودیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل منتقل

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف انتخابات کا اعلان کر دیتے اگر عمران خان حکومت کو نہ دھمکاتے، پی ٹی آئی کے چیئرمین کی دھمکی کے بعد پی ڈی ایم کی قیادت نے کسی صورت دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 31 مئی 2018 اور اس کے بعد کی مہنگائی کا عوام جائزہ لیں، ہمارے آٹھ ماہ نکال کر باقی پی ٹی آئی حکومت کے پیدا کردہ مسائل کی وجہ سے ہوشربا مہنگائی ہوئی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لاہور اور پنجاب کے عوام کا اس فتنے کو مسترد کرنے پر حکومت اور اتحادیوں کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ
ہم الیکشن میں جانے کے لئے تیار ہیں مگر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی رائے رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمرا ن خان نے سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیل کردیا جبکہ ہم نے انہیں متعدد بار میثاق معیشت کیلیے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی۔
Load Next Story