او جی ڈی سی ایل کے ششماہی مالیاتی نتائج کی منظوری

او جی ڈی سی ایل کی مالی سال 2022-23 کے پہلے 6 ماہ میں نیٹ سیلز مبلغ 203.235 ارب روپے رہی

او جی ڈی سی ایل کی مالی سال 2022-23 کے پہلے 6 ماہ میں نیٹ سیلز مبلغ 203.235 ارب روپے رہی۔ فوٹو : فائل

او جی ڈی سی ایل ششماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دیدی گئی۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم ا جلاس، جس میں 31 دسمبر 2022 کوختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔


او جی ڈی سی ایل کی مالی سال 2022-23 کے پہلے 6 ماہ میں نیٹ سیلز مبلغ 203.235 ارب روپے رہی جبکہ اسی عرصے کے دوران بعداز ادائیگی ٹیکس کمپنی کا خالص منافع مبلغ 95.011 ارب روپے رہا اور فی شیئر آمدنی22.09 روپے رہی۔

علاوہ ازیں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2.25 روپے فی شیئر عبوری منافع دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ ڈیویڈنڈ پہلے سے ادا شدہ ڈیویڈنڈ 1.75 روپے فی شیئر کے علاوہ ہے۔ اس منافع کی ادائیگی ان حصص یافتگان کو کی جائے گی جن کے نام ممبران کے رجسٹر میں 07 مارچ 2023 کو موجود ہونگے۔
Load Next Story