انٹیلی جنس اداروں کی ہر اطلاع پر کارروائی کی جائے آئی جی
گرفتار ملزمان کے مقدمات کی تفتیش جدید خطوط پر کی جائے۔ اقبال محمود
KARACHI:
آئی جی سندھ اقبال محمود نے سینٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کراچی سمیت صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور باالخصوص کراچی میں جاری جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے سلسلے میں پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا۔
آئی جی سندھ نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مابین موثر اور مربوط روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مؤثر پولیسنگ کے تحت انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی ہر اطلاع پر کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں حکمت عملی کے تحت غیر معمولی اقدامات اختیار کیے جائیں ، آئی جی سندھ نے کراچی میں جاری ٹارگٹ آپریشن کے دوران پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے مقدمات کی تفتیش جدید خطوط پر کی جائے۔