ٹنڈو آدم سفاک قاتل نے شیر خوار کو چھت سے پھینک دیا
صبح دودھ والے نے سڑک پر بچے کی لاش دیکھ کر اہل خانہ کو اطلاع دی، ماں پر سکتہ طاری۔
ٹنڈو آدم کے جمن شاہ محلے کی بلوچ گلی میں نامعلوم سفاک ملزم نے 40 دن کے معصوم بچے شاہ زمان ولد امیر جان بلوچ کو گھر کی چھت سے نیچے پھینک کر قتل کردیا،
صبح سویرے دودھ والے نے بچے کو سڑک پر مردہ حالت میں دیکھ کر ورثاء کو اطلاع دی۔
ٹنڈو آدم اے اور بی سیکشن تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور بچے کی لاش تعلقہ اسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ بچے کی ہلاکت کی اطلاع پر اس کی والدہ ثمرین بی بی پر سکتہ طاری ہو گیا جبکہ گھر میں کہرام مچ گیا۔
بچے کا باپ امیر جان روزگار کے سلسلے میں دبئی میں ہے۔ ثمرین نے اپنی بھابھی پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ تا حال مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔