ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالر بڑھ گئے

سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 25 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

(فوٹو: فائل)

ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالر جبکہ سرکاری ذخائر میں ساڑھے 6 کروڑ ڈالر سے زائد اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 17 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالر بڑھ کر 8 ارب 72 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔


مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس دوران انفلوز کے باعث سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 25 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 4 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5 ارب 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔
Load Next Story