کراچی میں فائرنگ سرکاری افسر مذہبی کارکن سمیت 5 افراد قتل
جمشید روڈ پرامام بارگاہ شاہ نجف کے قریب وفاقی محتسب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ناظم آباد میں مذہبی کارکن کونشانہ بنایاگیا
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سرکاری افسر اور اہل سنت و الجماعت کا مقامی عہدیدار اورخاتون سمیت 4افرادہلاک ہوگئے، گزشتہ روز گلبہار کے علاقے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا ہندو نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا۔
جمشید کوارٹر تھانے کی حدود جمشید روڈ نمبر2 یاد گار فش کے قریب جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف کے سامنے موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے نیلے رنگ کی آلٹو کار نمبر ANW-218 میں سوار 40سالہ سید غلام حیدر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس اور کشیدگی پھیل گئی، مقتول کی لاش سول اسپتال لائی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول وفاقی محتسب اعلیٰ میں اسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے اور شوقیہ طور پر وکالت بھی کرتے تھے، مقتول مارٹن کوارٹرز کے علاقے میں جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف کے قریب کے رہائشی تھے اور واقعے کے وقت وہ سندھ سیکریٹریٹ کے قریب واقع اپنے دفتر سے گھر جا رہے تھے ان کا تعاقب کرنے والے ملزمان نے گھر کے قریب ہی انھیں نشانہ بنایا، مقتول کے سر پر گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ مقتول سید غلام حیدر 3 بچوں کے باپ تھے اور علاقے میں مجالس کا اہتمام کرتے تھے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ واردات فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔
پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 6ملزمان 3 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ ناظم آباد نمبر 3 ہمدرد دواخانہ عاصم اﷲ والا پکوان کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ فیروز جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول گلبہار پیتل والی گلی کا رہائشی اور ہمدرد دواخانہ میں بطور مشین آپریٹر ملازم تھا، وہ جمعے کی شام ہمدرد دواخانے سے گھر جانے کے لیے نکلا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے اسے نشانہ بنایا، پولیس کو شبہ ہے کہ واردات فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ ہے، اہلسنت و الجماعت کے ترجمان کے مطابق مقتول فیروز احمد اہلسنت و الجماعت گلبہار یونٹ کا عہدیدار تھا، ترجمان نے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں آپریشن کے باوجود روزانہ ہمارے کارکنوں اور ہمدردوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔
اورنگی ٹائون کے علاقے اقبال مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ عارف ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول فوٹو گرافی کرتا تھا اور چشتی نگر کا رہائشی تھا ، وہ داتا چوک سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ گلبہار تھانے کی حدود گلبہار نمبر ایک کے علاقے میں جمعرات کی شب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ہندو نوجوان25سالہ ہمیش ولد پریل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق مقتول علی بستی بھنگی پاڑہ کا رہائشی تھا اور گزشتہ روز پان کی دکان پر فائرنگ کی زد میں آگیا تھا، واقعے میں ایک شخص غلام حسین جاں بحق ہوا تھا۔
کورنگی صنعتی ایریاکے سیکٹر8/Dکے مکان نمبر 749 کی رہائشی40 سالہ نسرین بیوہ محمد عباس کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے ایس ایچ او طارق رحیم کے مطابق مقتولہ کے شوہر کا کئی سال قبل انتقال ہوگیا تھا اور وہ اپنے6 بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی، مقتولہ کے بچوں نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ گھر کے دروازے پر کسی نے دستک دی تھی اور جب امی نے دروازہ کھولا تو آنے والوں نے فائرنگ کردی، ہیڈ محرر محمد خان کا کہنا تھا کہ خاتون کو گھر کے اندر ہی کسی نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے، ہماری ذمے داری آپریشن کی ہے جبکہ واقعے کا پتہ لگانا تفتیشی پولیس کا کام ہے، اگر تفتیشی پولیس دلچسپی اور محنت سے کام کرے گی تو خاتون کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ لیاقت آباد کے علاقے سی ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ علی زیب زخمی ہوگیا۔