سابق چیئرمین پی سی بی وسیم اکرم سے پرانا حساب چُکتا کرنے لگے

 جو کھلاڑی خود منتخب کیے انھیں سپورٹ بھی کرنا چاہیے، سابق پیسرپر تنقید

 جو کھلاڑی خود منتخب کیے انھیں سپورٹ بھی کرنا چاہیے، سابق پیسرپر تنقید (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے حساب چکتا کرنے کی ٹھان لی۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی پالیسیز پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 8 میں کراچی کنگز کو مسلسل شکستوں کے بعد انہیں حساب چکتا کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اپنی کتاب میں یہ بھی لکھا کہ سفارشی ہونے کی وجہ سے رمیز صرف سلپ میں فیلڈنگ کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصے سے آگ بگولہ


کنگز کو اس بار ملتان سلطانز نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر زیر کیا، میچ کے دوران جیت کے امکانات دیکھتے ہوئے مسکراتے نظر آنے والے کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم شکست پر مایوس نظر آئے اور کرسی کو لات ماردی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھیئ وائرل ہوئی۔

اس حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ باہر بیٹھ کر تو آپ کچھ نہیں کرسکتے، آپ نے جو کھلاڑی خود منتخب کیے ان کو سپورٹ بھی کرنا چاہیے،ٹھنڈے دل و دماغ سے معاملات کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسا ردعمل صرف مایوسی پھیلانے کا سبب ہی بن سکتا ہے جبکہ دیکھنے میں بھی ایسی حرکات اچھی نہیں لگتیں، اگر آپ ایسا نہیں کرسکتے تو بہتر ہے کہ عوام کے سامنے نہ آئیں۔

مزید پڑھیں: ''وسیم اکرم جلدی غصے میں آجاتے ہیں'' انضمام کا دلچسپ تبصرہ

یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز بابراعظم کی قیادت میں ناکام ترین ٹیم ثابت ہوئی تھی جبکہ وسیم اکرم کپتان کی بیٹنگ پوزیشن پر تنقید بھی کرتے رہے۔

اس بار بابر پشاور زلمی کے کپتان ہیں، کراچی کنگز نے عماد وسیم کو کمان سونپی،ان کی اپنی کارکردگی تو اچھی مگر ٹیم 5 میں سے 4 میچز ہارچکی ہے، کئی مقابلوں میں ہدف قریب ہونے کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story