طالبان یقینی بنائیں کہ داعش ٹی ٹی پی خطے کا امن خراب نہ کریں امریکا
دہشتگردی کے خلاف پاکستان اور امریکا کے مفادات مشترکا ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیمیں خطے کا امن خراب نہ کریں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کے باعث گزرے برسوں میں بہت سے پاکستانیوں نے جان گنوائی۔امریکا نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مشترکا مفادات ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغانستان میں موجود گروپس داعش، ٹی ٹی پی اور القاعدہ خطے کے استحکام کے لیے خطرہ نہ بنیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے دہشتگردی کے خلاف مفادات مشترک ہیں۔ پاکستان سے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں۔امریکا گزشتہ 2 دہائیوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں سرفہرست ہے۔ پاکستان کے ساتھ توانائی، زرعی آلات اور دیگر شعبوں میں تجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔