کراچی میں گرین لائن بس کو حادثہ خواتین سمیت 8 افراد زخمی
ڈرائیور کو شیشے سے ٹکرانے کے باعث گہری چوٹیں آئیں، ترجمان گرین لائن بس سروس
کراچی میں گرین لائن بس کوحادثے میں خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ بس فٹ پاتھ پر ٹکرانے سے بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔
حادثے میں خواتین سمیت 8 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گرین لائن بس حادثے پر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریک کو کلیئر کرکے سروس بحال کردی گئی۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ بس کے اندر اور ٹریک پر نصب کیمروں سے مدد لی جائیگی۔
ترجمان گرین لائن بس کے مطابق حادثے میں مسافر محفوظ رہے تاہم ڈرائیور کو شیشے سے ٹکرانے کی وجہ سے گہری چوٹیں آئی ہیں۔ جدید بسیں حفاظت کے اعلیٰ معیار سے لیس ہیں جس کی وجہ سے کوئی سنگین نقصان نہیں ہوا۔ بریک فیل ہونا خارج از امکان ہے۔