کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل کپتان تبدیل کردیا
اسٹیو اسمتھ کو قیادت کے فرائض سونپ دیئے گئے
بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے اپنا کپتان تبدیل کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی جگہ اسٹیو اسمتھ کو بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کپتان نامزد کردیا ہے، کمنز دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد والدہ کی تیمارداری کیلئے وطن روانہ ہوگئے تھے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے اعلامیے کے مطابق پیٹ بھارت واپسی کے بجائے مزید وقت والدہ کے ساتھ گزاریں گے اور انکی عدم موجودگی کے باعث اسٹیو اسمتھ قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ ٹیسٹ میں 40 سالہ جیمز اینڈرسن پہلی پوزیشن پر آگئے
اسٹیو اسمتھ کو 2021 میں کمنز کانائب کپتان بنایا گیا تھا، اب یہ تیسرا موقع ہوگا جب وہ کمنز کی جگہ بطور ٹیم لیڈر ایکشن میں ہوں گے، تیسرا ٹیست میچ یکم سے 5 مارچ تک شیڈول ہے۔
دوسری جانب بنگلور اور دہلی میں شکستوں سے دوچار آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپہئن شپ کے فائنل تک رسائی کا چیلنج درپیش ہے۔