پی ایس ایل8 پی سی بی کا لاہور اور پنڈی کے میچز کراچی منتقل کرنے کا عندیہ
نگراں پنجاب حکومت اور پی سی بی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، ضلعی انتظامیہ کو ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا جائے گا، ذرائع
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) اور پنجاب کی نگراں حکومت کے درمیان پی ایس ایل 8 کی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے، جس پر کرکٹ بورڈ نے پنڈی اور لاہور کے میچز کراچی منتقل کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے پنجاب کی نگراں کابینہ سے ملاقات کی اور انہیں پی ایس ایل میچز کی مد میں 7 سو ملین ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے سیکیورٹی کی مد میں ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا جائے گا، میچز کے انعقاد کو یقینی بنانا اور سیکیورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے نگراں حکومت کو واضح کیا اگر تعاون نہیں کیا جاتا تو پی ایس ایل شیڈول کے تحت لاہور اور پنڈی میں ہونے والے بقیہ میچز بھی کراچی منتقل کردیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 8: لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل ہونے کا امکان
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس ہوا، جس میں فرنچائز مالکان اور نمائندگان نے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو 45 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا۔
فرنچائز مالکان و نمائندگان نے میچز منتقلی کرنے یا نہ کرنے کا اختیار چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کو دیا۔ پی سی بی حکام نے پی ایس ایل کے ساتھ لاہور میں شیڈول نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوینٹی میچز بھی کراچی منتقل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میچز کرانے اور انتظامات کیلئے 50 کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا، فائنل سمیت مجموعی طور پر 9 میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد ہے۔