علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
27فروری 5 مارچ 2023
برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20 اپریل
پیر اور منگل دو دن ایسے ہوسکتے ہیں جب ماتحت کام کرنے والے اور افسران دونوں کا تعاون حاصل ہو، کوئی پرانی امید بر آسکتی ہے۔ سفر ہونے کے یقینی امکان موجود ہیں مزاج میں کسی قدر جارحانہ رنگ ہوسکتا ہے۔ بیرون ملک سے فائدہ ہوسکتا ہے شراکت کے لیے بہتر وقت ہوسکتا ہے شریکِ حیات کا تعاون حاصل ہوگا۔
برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
پیر کی شام یا منگل کی صبح مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ آپ کا سیارہ تنہائی اور انسانوں کی خدمت کرنے کا جذبہ بیدار کرسکتا ہے۔ قربانی دینا اور دوسروں کی خاطر اپنا سُکھ فدا کرنے کا جذبہ بیدار ہوسکتا ہے۔ بیرون ملک یا اجنبی لوگوں سے مالی فائدہ ضرور ہوسکتا ہے۔
ہفتے اور اتوار کو کوئی بڑی آرزو پوری ہوسکتی ہے جس کا تعلق مکان یا سواری سے ہوسکتا ہے۔
برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
مقدر بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔ افسرانِ بالا آپ کی ترقی کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے تعاون کریںگے۔ شادی، منگنی یا کسی بھی صورت میں رشتہ طے ہوسکتا ہے۔ ایسا بھی ممکن ہے کہ آپ کی زندگی میں کوئی بہت زیادہ اہمیت اختیار کرجائے۔ جمعرات اور جمعے کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ ہفتے اور اتوار کو پسندیدہ شخص سے ملاقات کا امکان موجود ہے۔
برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
قمر مریخ سے بارہویں خانہ میں ملاقات کررہا ہے۔ بیرون ملک کام سے وابستہ افراد کو ترقی اور بہتری کی امید ہے لیکن جہاں آپ جسمانی طور پر موجود ہیں وہاں ممکن ہے آپ کو وہ فائدہ نہ ہو یا ابھی تاخیر کا سامنا ہوسکتا ہے، اس کے باوجود آپ کو عزت حاصل ہوگی۔ آپ کے کام کو سراہا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ہفتہ اور اتوار بے حد خوب صورت دن ہیں۔ مالی فائدے کی قوی امید ہے۔
برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
پیر کے دن محتاط رہیں، کسی دوست سے تعلق میں بگاڑ آسکتا ہے۔ ممکن ہے آپ نے اپنے دوست کو جو کام کہہ رکھا ہے وہ انکار کردے یا ٹال مٹول سے کام لے جوآپ کو مایوسی کی طرف لے جائے۔ آپ کا ستارہ نحس مقام سے گزر رہا ہے، پرانے مسائل پھر تازہ ہوسکتے ہیں۔ سوچیں اداسی اور غلط فیصلوں کی طرف لے جاسکتی ہیں۔ بہتر ہے ایسے وقت میں بزرگوں کے مشوروں کو چراغ بنائیں۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کا سیارہ زحل کے ساتھ مسائل اور مشقت کی جگہ ہے۔ بچوں اور کام سے متعلق الجھنیں آپ کی توجہ کو منتشر کرسکتی ہیں۔ پیر، بدھ اور جمعرات مشتری و زہرہ کا قران ممکن ہے مالی فائدہ دلادے۔ یہ قرض اور مدد بھی ہوسکتا ہے۔ ممکن یہ غیرمتوقع ہو، آپ کا سیارہ حوت میں جارہا ہے۔ یہاں آپ کو مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی۔ مالی طور پر زیادہ مسئلہ نظر نہیں آتا لیکن اور مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ زہرہ و مشتری کا خفیہ مقام پر قران غیراخلاقی ربط میں الجھا سکتا ہے۔
برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
اس ہفتے کئی تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ زحل اور عطارد برج حوت میں جارہے ہیں۔ محبت کا ایک رنگین باب بند ہوسکتا ہے۔ خودفریبی سے دور رہنا ہی دانائی ہے۔ آپ کو باس سے شکایات ہوسکتی ہیں۔ ممکن ہے اس کا رویہ آپ کے لیے قابلِ قبول نہ ہو۔ بہرحال کچھ نئے لوگ آپ کے رابطے میں آئیں گے اور پرانے لوگ آپ کی زندگی سے نکل سکتے ہیں۔ ممکن ہے وہ بے جا مخالفت پر اتر آئیں۔ محتاط رہیں۔ بدھ اور جمعرات اس حوالے سے اہم دن ہوسکتے ہیں۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
عقرب خصوصاً وہ لوگ جو 12 تا 20 نومبر پیدا ہوئے ہیں کی زندگی کا اہم باب شروع ہوسکتا ہے۔ رہائش گاہ تبدیل ہوسکتی ہے۔ پلوٹو اور زحل اہم درجات سے گزر رہے ہیں ۔
مریخ جو کہ آپ کے بزنس اور کام کا نمائندہ ہے کافی دنوں سے کم زور جگہ سے گزر رہا ہے، ابھی ٹھیک نہیں ہوسکا، بلکہ عطارد کا ہبوطی برج میں آنا آپ سے کم زور غلط سمت میں فیصلے ہونے کا اندیشہ موجود ہے۔ کام میں کچھ بہتری کی امید ہے۔
برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
سیارگان پسند، شادی اور رابطے کے دروازے کھول رہے ہیں۔ شادی منگنی جیسا کوئی سنجیدہ تعلق بن سکتا ہے۔ کام اور جاب میں شاید جس سنجیدگی کی ضرورت ہے آپ کی مصروفیت اور ترجیحات اس کی راہ میں حائل ہیں۔ والدین کی صحت کو آپ کی توجہ کی ضرورت ہے۔ زہرہ و مشتری کا قران اور مریخ کا جوزا میں سفر دہرے تعلق کے امکان کو ظاہر کرتا ہے۔
برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
آپ کا زحل قیام سے سفر کے برج میں داخل ہونا چاہتا ہے۔ کوئی معاہدہ ہونے کے اسباب پیدا ہوسکتے ہی۔ مکان یا سواری کے حاصل ہونے کی امید قوی ہے رہائش گاہ تبدیل ہوسکتی ہے۔ آپ اپنے مکان یا سواری کو خوب صورت بنانے پر ضرور توجہ دیں گے۔ مکان کے حوالے سے جاری الجھن کے حل ہونے کا راستہ ہم وار ہونے کی امید ہے۔ اپنی صحت پر ابھی مزید توجہ کی ضرورت ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
یہ ہفتہ اہم ہوسکتا ہے۔ پلوٹو، زحل اور عطارد کی حرکات آپ کے امور میں برکات پیدا کررہی ہیں۔ پرانے دوستوں سے مراسم پھر سے تازہ ہوسکتے ہیں۔ راستے میں پسندیدہ شخص سے ملاقات ہوسکتی ہے یا کال آسکتی ہے۔ اس سلسلے میں پیر اور منگل کے ایام اہم ہیں۔ شریکِ حیات کے خانے کا مالک کم زور ہے اس لیے ممکن ہے کچھ ان بن ہو سکتی ہے۔ کچھ غلط فہمیاں دوریوں کو جنم دے سکتی ہیں۔
برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
رزق میں آسانی اور بہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔ حمل میں زہرہ و مشتری کا یک جا ہونا مالی معاملات میں تیزی سے بہتری کے راستے کھول سکتا ہے۔ زحل آپ کے طالع میں آرہا ہے۔ آپ کے جذباتی اور خیالی مزاج میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ آپ کا لب ولہجہ خشک اور سرد ہوسکتا ہے۔ اس میں بدلتے حالات کا اثر، ضرورت اور مجبوری ہوسکتی ہے۔