اسلام آباد میں زیر تعمیر پل کا پلر گرگیا3 مزدور جاں بحق

بھوسے سے بھرے ٹرک نے 2 پلرز کو ٹکر ماری، چئیرمین سی ڈی اے

حادثے کے وقت پلر کی بھرائی کا کام ہورہا تھا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

اسلام آباد میں زیرتعمیر پل کا پلر گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں پیش آیا۔ زیرتعمیر پل کا پلرگرنے کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ زیرتعمیر پل کا پلر گرنے کے وقت بھرائی کا کام جاری تھا۔ ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ تین مزدوروں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد و چئیرمین سی ڈی اے ( کیپٹن) نورالامین مینگل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ واقعہ میں 2 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوئے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے جو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

اس سے قبل چئیرمین کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے کہا تھا کہ بھوسے سے بھرے ٹرک نے 2 پلرز کوٹکر ماری۔ حادثے کے بعد دوسرے پلر پر بھی شٹرنگ کا کام روک دیا گیا ہے۔
Load Next Story