ممنوعہ فنڈنگ کیسعمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

عمران خان کے وکلاء نے عدالت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی

عدالت نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی۔


مزید پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے تفتیش میں شامل ہونے کیلیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا

عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
Load Next Story