ایف آئی اے نے عمران خان کے طبی معائنے کیلیے بورڈ بنانے کی درخواست دے دی

عبوری ضمانت ملنے کے بعد عمران خان رعایت کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں، ایف آئی اے

عمران خان تفتیش کے حوالے سے تعاون نہیں کررہے،ایف آئی اے:فوٹو:فائل

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے بورڈ بنانے کی درخواست دے دی۔

ایف آئی اے کی جانب سے بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں دائر درخواست میں عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز یا پولی کلینک اسپتال کا بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔


ایف آئی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عبوری ضمانت ملنے کے بعد عمران خان رعایت کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اورعدالت میں پیش نہیں ہورہے۔ عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست بینکنگ کورٹ میں زیرالتوا ہے۔عمران خان ایف آئی اے کے ساتھ تفتیش کے حوالے سے تعاون نہیں کررہے۔

ایف آئی اے کے مطابق عمران خان کو آرتھوپیڈک کا مسئلہ ہے لیکن میڈیکل رپورٹ کینسراسپتال کی جمع کروا رہے۔ شوکت خانم اسپتال کی سربراہی عمران خان کرتے ہی۔ میڈیکل رپورٹ کو معتبر تسلیم نہیں کرسکتے۔

ایف آئی اے کی درخواست میں عمران خان کا طبی معائنہ پمز یا پولی کلینک اسپتال سے کروانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان اداروں کی رپورٹس کو زیرغور لایا جا سکتا ہے۔عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور عمران خان کی رپورٹس عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔
Load Next Story