سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم بڑے پردے پر ڈیبیو کیلئے تیار

ابراہیم علی خان جلد کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان جلد کرن جوہر کی فلم سے انڈسٹری میں ڈیبیو دیں گے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ابراہیم علی خان جلد کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم 'سر زمین' میں ایک فوجی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ اس فلم کو اداکار بمن ایرانی کے بیٹے کیوزے ایرانی ڈائریکٹ کریں گے۔

فلم میں ابراہیم علی خان کا ڈیبیو روایتی ہیرو ہیروئن والی فلم جیسا نہیں بلکہ اس سے مختلف ہوگا کیونکہ اس فلم میں ابراہیم کے ساتھ کوئی ہیروئن نہیں ہوگی۔







View this post on Instagram


A post shared by (@iakpataudiii)





بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی مختلف ہے اور ابراھیم خود ہی اس طرح کی فلم کرنا چاہتے تھے۔

یاد رہے کہ فلم میں خوبرو اداکارہ کاجول اور ملیالی فلموں کے سپر سٹار پرتھوی راج بھی جلوہ گر ہوں گے۔








View this post on Instagram



A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)


Load Next Story