پی ایس ایل میچز لاہور اور پنڈی سے کراچی شفٹ نہیں ہوں گے ذرائع
پی سی بی اور نگراں حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک آج ختم ہوجائے گا۔
پاکستان سپرلیگ کےمیچز لاہور اورپنڈی میں ہی ہوں گے، اس حوالے سے پی سی بی اور نگراں حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک آج ختم ہوجائے گا۔
نگراں حکومت کے ایک وزیر نے ایکسپریس نیوز کے رابطے کرنے پر تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل میچز لاہور اور پنڈی سے کراچی شفٹ نہیں ہوں گے ۔
ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت نے سکیورٹی ، لائٹس اور دوسرے معاملات پر لچک دکھانے کا فیصلہ کیاہے، بلز کی ادائیگی میں ساٹھ فی صد خرچ پنجاب حکومت برداشت کرے گی جبکہ چالیس فیصد رقم پی سی بی ادا کرے گا۔
اس معاملےمیں پی سی بی اور حکومت کےنمائندے آج معاملات طےکرلیں گے۔ نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی،لائٹس اور دوسرے اخراجات کی مد میں پنتالیس کروڑ روپے کے بلز کی ادائیگی پی سی بی نے کرنے سے صاف انکار کردیاہے۔
لاہور میں میچز کا آغاز چھبیس فروری سے ہورہاہے جبکہ پنڈی یکم مارچ سے پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا۔