کراچی میں مارکیٹس ساڑھے8 اور شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا حکم

توانائی بحران سے متعلق وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کروایا جائے، ڈپٹی کمشنرز کوہدایت

وزیراعظم نے توانائی بحران کے سلسلے میں متعدد اقدامات کا اعلان کیا تھا:فوٹو:فائل

کمشنر کراچی نے مارکیٹس ساڑھے 8 اور شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کواس سلسلے میں حکم نامہ جاری کردیا گیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں مارکیٹس اور مالز ساڑھے 8 اور شادی ہالز اورریسٹورنٹس 10 بجے بند کروائے جائیں۔ توانائی بحران سے متعلق وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرایا جائے۔


مزید پڑھیں: وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کچھ روز قبل کفایت شعاری مہم کا اعلان کرتے ہوئے مختلف اقدامات کا اعلان کیا تھا جن میں مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو جلدی بند کرنا بھی شامل تھا۔
Load Next Story