میں جو بھی لکھتا اور گاتا ہوں وہ دراصل میرے ساتھ ہو چکا ہے کیفی خلیل

دل ٹوٹتا ہے تو الفاظ نکلتے ہیں، کیفی خلیل

(فائل فوٹو)

کوک اسٹوڈیو کے گانے 'کنا یاری' سے مشہور ہونے والے بلوچی گلوکار کیفی خلیل کا کہنا ہے کہ وہ جو کچھ بھی لکھتے ہیں وہ اصل میں ان کے ساتھ ہو چکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے'کہانی سُنو' گانے سے دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے بلوچی گلوکار کیفی خلیل نے بتایا ہے کہ وہ جو کچھ بھی لکھتے اور گاتے ہیں وہ سب اصل واقعات پر مبنی ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے گلوکار کا کہنا تھا کہ جب دل ٹوٹتا ہے تو شعر بنتے ہیں الفاظ نکلتے ہیں اور تب ہی آواز بھی نکلتی ہے جو کچھ میں نے لکھا ہے وہ سچ لکھا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)





کیفی خلیل نے بتایا کہ یہ سب واقعات ان کے ساتھ ہوچکے ہیں اور اس میں ایسا نہیں کہ انہوں نے دیکھ کر یا سن کر کچھ لکھا ہو۔

یاد رہے کہ کیفی خلیل اپنی بہترین بلوچی اور اردو شاعری کی وجہ سے بھی مشہور ہیں اور کیفی نے اب تک جو گانے لکھے ہیں انہیں خوب پزیرائی حاصل ہوئی ہے جس میں ان کا گانا 'کہانی سُنو' سرِ فہرست ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Kaifi Khalil (@kaifikhalilmusic)


کیفی خلیل کے یوٹیوب چینل پر 1 ملین سبکرائبرز موجود ہیں جبکہ آٹھ ماہ قبل ریلیز ہونے والے ان کے گانے 'کہانی سُنو' کو 112 ملین ویوز حاصل ہو چکے ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
Load Next Story