شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میچز لاہور میں ہی ہونے کا اشارہ دیدیا

مجھے لگتا ہے کہ میچز طے شدہ شیڈول کے تحت لاہور میں ہی کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، کرکٹر

(فوٹو: کرک انفو)

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل میچز لاہور میں ہی شیڈول کے مطابق ہونے کا اشارہ دے دیا جب کہ سابق کپتان مصباح الحق نے بھی پروگرام کے مطابق میچز جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

لاہور قلندرز اور پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہوم کنڈیشنر میں کھیلنا ہر ٹیم کی خواہش ہوتی ہے اور یم بھی یہ ہی چاہتے ہیں کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلے، مجھے لگتا ہے کہ میچز طے شدہ شیڈول کے تحت لاہور میں ہی کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بھی یہ ہی چاہتے ہیں کہ میچز لاہور میں ہی ہوں، سب سے زیادہ کراؤڈ لاہور میں آتا ہے۔


سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا نے کہا کہ جب بھی لاہور میں میچز ہوتے ہیں کبھی کوویڈ آجاتا ہے تو کبھی فنڈز کا مسلہ سامنے آجاتا ہے، امید ہے کہ یہ ایشو بھی حل ہوجائے گا، لاہور سے میچز کی منتقلی سے مایوسی ہوگی، لاہوریوں کی خوشی کیلیے ہمیں قربانی دینے ہوگی۔

انہوں نے کہ کہ اسٹیڈیم کی گنجائش بڑھانے کی ضرورت ہے، اگر گنجائش بڑھ جائے تو جو لوگ ٹکٹ خرید نہیں سکتے انہیں ہم ویسے اسٹیڈیم لاسکتے ہیں۔

یہ پڑھیں : پی ایس ایل میچز لاہور اور پنڈی سے کراچی شفٹ نہیں ہوں گے، ذرائع

سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ میچز شیڈول کے مطابق ہونے چاہئیں، میرے بیٹے نے پہلے سے ٹکٹیں لے کر رکھی ہیں، اگر میچز منتقل ہوئے تو لوگ مایوس ہوں گے۔ مصباح کے مطابق سب سے زیادہ خوشی کی بات ہے آپ کے کرکٹر دنیا میں پہچانے جاتے ہیں بابر ، شاہین ، رضوان ہمارے ملک کا فخر ہیں جنہوں ںے متعدد انٹرنیشنل ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں، میری دعا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز اور زیادہ ترقی کریں۔
Load Next Story