مجھے صبر کا پھل مل گیا طیب طاہر

ٹیم کی فتح میں کردار پر خوشی ہے، کرکٹر کراچی کنگز

فوٹو: اسکرین گریب

پی ایس ایل 8 میں ڈیبیو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے خلاف 46 گیندوں پر 65 رنز کی اننگ کھیلنے والے 29 سالہ طیب طاہر نے کہا ہے کہ مجھے صبر کا پھل مل گیا، ٹیم کی فتح میں کردار پر خوشی ہے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طیب طاہر نے کہا کہ کراچی کی وکٹ آسان نہیں تھی، ٹرننگ وکٹ پر گیند ریسورس بھی ہورہی تھی، ہمارے کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی اپنے نام کی۔

طیب طاہر نے کہا کہ آئندہ میچز میں فتح سے ہمکنار ہونے کی کوشش کریں گے، انسان کو اعتماد اور صبر کے ساتھ بھرپور محنت کرکے وقت کا انتظار کرنا چاہیے،غیر ملکی کھلاڑیوں کو مقامی وکٹوں پر اسپن بولنگ کا سامنا کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔


مزید پڑھیں: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دے دی

انہوں نے کہا کہ 46 رنز اسکور کرنے والے میتھیو ویڈ ایک اچھے کھلاڑی ہیں لیکن آج وہ تھوڑا سنبھل کر کھیلے، ہرکھلاڑی کے کھیلنے کا انداز مختلف ہوتا ہے، ہم پلان کے مطابق کھیلے اور ہمیں کامیابی ملی۔

طیب طاہر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے منتخب ہوا لیکن کھیلنے کا موقع نہ مل سکا، اللہ نے جب نوازنا ہوتا ہے وہ نواز دیتا ہے، میں آئندہ بھی اچھی پرفارمنس پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔
Load Next Story