امریکا نے اقوام متحدہ کیلئے نامزد ایرانی سفیر کو ویزا دینے سے انکار کردیا
حامد ابوطالبی1979میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کرنیوالے گروپ میں شامل تھے اسلئے انہیں ویزا جاری نہیں کیا جاسکتا، ترجمان
امریکا نے اقوام متحدہ کے لئے ایران کے نامزد سفیر حمید ابو طالبی کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے اقوام متحدہ اور ایران کو آگاہ کردیا ہے کہ حمید ابوطالبی کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا کیونکہ حمید ابوطالبی 1979 میں تہران میں امریکی سفارت خانے پر حملے اور 52 امریکیوں کو 444 دن تک یرغمال بنا کر رکھنے والے گروپ میں شامل تھے اس لئے ان کی بطور سفیر نامزدگی امریکا کے لئے ناقابل قبول ہے۔
دوسری جانب ایران نے امریکا کے حمید ابوطالب کو ویزا جاری نہ کرنے کے اقدام کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں بطور سفیر ان کا نام کسی صورت واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی سفیر کو ویزا جاری نہ کئے جانے کے معاملے کو قانونی طریقہ سے اقوام متحدہ کے سامنے اٹھایا جائے گا۔