اعظم خان کو ’انٹرنیشنل میٹیریل‘ قرار دیا جانے لگا
نوجوان بیٹر نے پاور ہٹنگ کے ساتھ اپنی اسکلز کا بھی ثبوت دے دیا، یونس خان
اعظم خان کو 'انٹرنیشنل میٹیریل' قرار دیا جانے لگا، یونس خان کہتے ہیں کہ نوجوان بیٹر نے پاور کے ساتھ اپنی اسکلز کا بھی ثبوت دے دیا ہے۔
اگر وہ اچھی بیٹنگ اور کیپنگ کرسکتے، ڈبل اور 3 رنز لے سکتے، گراؤنڈ کے چاروں طرف کھیل سکتے ہیں تو انھیں فٹنس کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کامران اکمل کہتے ہیں کہ اعظم خان کو مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارم کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اعظم خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف برق رفتار اننگز کھیلی، جس پر سابق کپتان یونس خان اور کامران اکمل نے انھیں انٹرنیشنل میٹیریل قرار دیا ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں بات چیت کے دوران یونس کا کہنا تھا کہ جب وہ ایک ایریا میں کھیلتے تو چالیس رنز بنالیتے، اس بار انھوں نے گراؤنڈ کے دونوں جانب کھیلا اور زیادہ رنز بنائے، آپ کو انٹرنیشنل میٹیریل بننا ہے تو گراؤنڈ کی دونوں جانب کھیلنا ہوگا۔
انھوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں کوالٹی پیس کا سامنا کیا اور اپنی صلاحیتوں کا بہتر انداز میں استعمال کیا، ان کے پاس پاور تو موجود ہے مگر انھیں اسکلز پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس مقابلے میں انھوں نے اسکلز پر توجہ دیتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں جانب شاٹ کھیلے اور خاص طور پر زبردست چھکے بھی جڑے۔اعظم خان کی فٹنس کے حوالے سے سوال پر یونس خان کا کہنا تھا کہ اصل بات میدان میں پرفارم کرنا ہوتا ہے۔
ہوسکتا ہے کہ کوئی اپنا وزن کم نہ کرسکتا ہو مگر فٹنس کیلیے کیے جانے والے ٹیسٹ پاس کرلے، اعظم خان اچھی بیٹنگ کرسکتے ہیں، کیپنگ کرسکتے ہیں، ڈبل اور تین رنز لے سکتے ہیں، گراؤنڈ کے چاروں جانب بڑے شاٹس کھیل سکتے ہیں۔
چھکے جڑسکتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ انھیں اپنی فٹنس کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس فارم کے ساتھ ان کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے تاہم میں ایک بات ضرور کہوں گا کہ اعظم خان کو مستقل مزاجی کے ساتھ اچھا کھیلنے کی ضرورت ہے، صائم ایوب نے بھی ایک اچھی اننگز کھیلی مگر پھر وہ کارکردگی دہرا نہیں سکے، اعظم کو بھی مستقل مزاجی کے ساتھ کھیلتے ہوئے اس پی ایس ایل کا ٹاپ اسکورر بننا ہوگا۔
کامران اکمل نے بھی یونس خان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں اعظم خان کی اننگز سے ہم سب خوب لطف اندوز ہوئے مگر انھیں مستقل مزاجی سے پرفارم کرنے کی ضرورت ہے۔