تبریز شمسی نے پھر ’شو کال‘ سے عمدہ بولنگ کا جشن منایا

انھوں نے گذشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں

تبریز شمسی نے پھر ’شوکال‘ سے عمدہ بولنگ کا جشن منایا

کراچی کنگز کے جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی نے ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کا جشن 'شو کال' کے ذریعے منایا۔

انھوں نے گذشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔ میدان سے باہر آتے ہوئے انھوں نے اپنے پاؤں سے جوتا اتار کر کان سے ایسے لگایا جیسے کسی کو کال کر رہے ہوں


وہ ماضی میں بھی متعدد مرتبہ ایسا کر چکے ہیں، ایک موقع پر بھارت کے خلاف میچ کے دوران بھی انھوں نے ایسا کیا تھا۔

اسوقت ٹیم کے کپتان ریسی وان ڈیر ڈوسین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تبریز اکثر اپنے ہیرو عمران طاہر کو کال کرتے رہتے ہیں اور اس انداز میں جشن بھی انھوں نے اپنے ہیرو کو فرضی کال کرکے منایا۔
Load Next Story