مبینہ آڈیو لیکس نشر ہونے پر پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

متاثرہ فریق نہ ہونے پرتوہینِ عدالت کی کارروائی کیسے ہوسکتی ہے؟ آپکو پیمرا میں درخواست دینی چاہیے، جسٹس محسن اختر کیانی

(فوٹو فائل)

ہائی کورٹ نے مبینہ آڈیو لیکس نشر ہونے سے متعلق پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔


دوران سماعت درخواست گزار مہک علی اپنے وکیل نعیم الحسن کے ہمراہ عدالت نیں پیش ہوئیں، جہاں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیمرا نے چینل پر خبریں نشر کرنے سے متعلق عدالت کی ہدایت کی خلاف ورزی کی ہے۔

عدالت نے وکیلِ درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ اس کیس میں متاثرہ فریق ہیں؟۔ کیس میں متاثرہ فریق نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کیسے ہوسکتی ہے؟۔ آپ کو ہائی کورٹ کے بجائے پیمرا میں درخواست دینی چاہیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخوست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت پر درخواست نمٹا دی۔
Load Next Story