مصباح الحق بھی ورلڈ ٹی 20 کا حصہ بن گئے کمنٹری کیلیے آج کولمبو جائیں گے
مجھے اچھی پیشکش ہوئی چونکہ میں اس ٹورنامنٹ کا حصہ بننا چاہتا تھا اس لیے یہ آفر قبول کرلی، مصباح الحق
ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان مصباح الحق کو بھی کولمبو جانے کا پروانہ مل گیا۔
مگر وہ فیلڈ میں نہیں بلکہ مائیک کے پیچھے مصروف عمل رہیںگے، ایونٹ کے براڈکاسٹنگ ادارے نے ان کی خدمات بطور ایکسپرٹ حاصل کی ہیں۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق مصباح نے تصدیق کی ہے کہ ان کو پی سی بی نے ورلڈ کپ کے دوران براڈکاسٹر کیلیے کام کرنے کی اجازت دے دی اور وہ اتوار کو کولمبو روانہ ہورہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ٹی وی پر کام کرنا میرے لیے نیا تجربہ ہوگا، مجھے اچھی پیشکش ہوئی چونکہ میں اس ٹورنامنٹ کا حصہ بننا چاہتا تھا اس لیے یہ آفر قبول کرلی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں شاندار پرفارمنس پیش کرسکتی ہے تاہم اس کو ان غلطیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے جوکہ اس سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں سرزد ہوئی تھیں۔