کوہلو میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا 6 اہلکار شدید زخمی

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کوئٹہ منتقل کرنے کی ہدایت

فوٹو: ایکسپریس

کوہلو میں لیویز فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں رسالدار سمیت 6 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو کے علاقے جنتلی میں لیویز فورس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔


رسالدار سمیت 2 اہلکاروں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ زخمیوں کو کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوہلو میں لیویز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کوئٹہ منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 
Load Next Story