کراچی میں بچوں کو اسکول لے جانا والا شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں

فوٹو اسکرین گریپ

شہر قائد کے علاقے سمن آباد میں ڈکیتوں نے بچوں کو اسکول لے جانے والے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا، جس کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں صبح سویرے ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں، فیڈرل بی ایریا کے علاقے سمن آباد بلاک 18 میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے بچوں کواسکول لیے جانے والے شہری کو گھر کی دہلیز پرلوٹ لیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے ایک شہری بچوں کو اسکول لے جانے کے لیے بچوں کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا جبکہ شہری کی اہلیہ گھرکے مرکزی دروازے پر موجود تھیں۔ علاوہ ازیں مسلح شخص نے قریب میں کھڑے موٹرسائیکل سوار سے بھی موبائل اور قیمتی سامان چھینا۔


اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار2 مسلح ملزمان نے شہری سے موبائل و نقدی چھینا اور فرار ہوگئے۔

[video width="640" height="480" mp4="https://www.express.pk/2023/02/whatsapp-video-2023-02-28-at-5.29.36-pm-1677594777.mp4"][/video]

فوٹیج میں گاڑی میں اسکول یونیفارم میں بیٹھے ہوئے بچے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ، فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح پہنچانے جا سکتے ہیں۔
Load Next Story