نجم سیٹھی نے 2 ماہ میں گورننگ بورڈ مکمل کرنے کا عندیہ دیدیا

آئی سی سی کے اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی اور ایشیا کپ کا فیصلہ ہو گا، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی

آئی سی سی کے اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی اور ایشیا کپ کا فیصلہ ہو گا، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی (فوٹو؛ فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے 2ماہ میں گورننگ بورڈ مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے آئندہ ڈیڑھ ماہ میں انتخابی عمل مکمل کر کے نہ صرف ریجنل ادارے بحال بلکہ گورننگ بورڈ بھی مکمل کر لیا جائیگا، آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں ڈپارٹمنٹس بھی ایکشن میں ہونگے۔


انھوں نے بتایا کہ آئی سی سی کے اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی اور ایشیا کپ کا فیصلہ ہو گا، وہاں اپنا اصولی موقف اپنایا جائے گا تاہم اس سے قبل حکومتی اداروں سے بھی مشاورت کریں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ لاہوریوں نے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آکرپی ایس ایل8 کے میچز میں رنگ بھر دیے، کھلاڑی پرفارم کر رہے ہیں، اسٹیڈیم کی گنجائش بھی بڑھانا چاہتے ہیں، شہریوں کی سہولت کیلیے قریب ہی ہوٹل بنائیں گے، کراچی میں ہمارے پاس جگہ ہے، لاہور میں کمشنر سے میٹنگ ہوئی، ان سے ہوٹل کیلیے جگہ لیز پر دینے کی بات کہی ہے۔
Load Next Story