کراچی کے مختلف علاقوں میں دھند حد نگاہ کم ہوگئی

شہر میں دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

شہر میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے:فوٹو:فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شاہراہ فیصل ، شہید ملت ایکسپریس وے ، گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح دھند کا راج رہا۔ کئی علاقوں میں حد نگاہ 100 میٹرز تک گر گئی۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج طلوع ہونے کے ساتھ دھند بتدریج ختم ہونے سے حد نگاہ معمول پر آگئی ہے۔کراچی میں آج دن بھر شمال مغربی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہواؤں کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹرفی گھنٹہ کے درمیان ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
Load Next Story