ایف بی آر نے فروری کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا

یف بی آر نے 527.2ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں، وزیر خزانہ کا ٹویٹ

(فوٹو فائل)

ایف بی آر نے فروری 2023 کے لیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا جس کے مطابق ایف بی آر نے 527.2ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ فروری 2023 میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ٹیکس وصولیوں میں 17 فیصد گروتھ ہوئی۔


اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ایف بی آر نے 18 فیصد گروتھ کے ساتھ 4493 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں جبکہ پچھلے سال اسی عرصے میں ایف بی آر نے 3820ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی تھیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی چیلنجز کے باوجود ایف بی آر 7640 ارب روپے کا نظر ثانی شدہ ہدف حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
Load Next Story