شادیوں میں ڈانس کرنے والے 10 افراد کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مغویوں کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کردیں
پنجاب کے ضلع چنیوٹ سے شادیوں میں ڈانس کرنے والے 10 افراد کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکوؤں نے شادی فنکشن کے بہانے 10 افراد کو بلا کر اغوا کیا، جن میں مسمیان عنصر علی، شفقت، محمد بلال، اسماعیل، مشتاق احمد، قمر عباس، طیب رحمان، نعمان، مظہر اور محسن علی شامل ہیں۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مغویوں کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب سابق صوبائی وزیر سید حسن مرتضی نے نگران حکومت اور اعلیٰ حکام سے چنیوٹ سے اغوا ہونے والے 10 افراد کو کچے کے علاقے سے فوری بازیاب کروانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محنت مزدوری کرنے والے افراد کا دن دیہاڑے اغوا ہوجانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ناکامی ہے۔
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ 4 دن گزرنے کے باوجود مغوی محنت کشوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا، 10 خاندان اپنے پیاروں کی بازیابی کے منتظر ہیں، نگران وزیراعلی پنجاب اس پر سخت ایکشن لیں اور ریاست اپنے تمام وسائل بروئے کار لاکر چنیوٹ کے مزدوروں کو بازیاب کروائے۔