ڈالر کی قیمت گرنے سے سونے کی قیمتوں میں پھرکمی
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 100 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 49 ہزار 900 روپے ہو گئی
عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت گرنے کے بعد مقامی منڈی میں سونی کی فی تولہ قیمت 49 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمتوں میں ہفتہ کو کمی ہوئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 1318 ڈالر فی اونس تک پہنچنے کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹس میں تولہ اور10گرام قیمتوں میں بالترتیب 100 اور85 روپے کی کمی ہوئی جس سے سونے کی تولہ قیمت 49 ہزار 900 اور10 گرام 42 ہزار 771 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی تولہ قیمت 760 روپے پر برقرار رہی۔