بزنس لون پروگرام کیلئے قرضوں کی تقسیم جلد شروع ہونے کی امید
نیشنل بینک کو 50 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں جس میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے
نیشنل بینک آف پاکستان کو وزیراعظم یوتھ بزنس لون پروگرام کیلیے روزانہ سیکڑوں درخواستیں مل رہی ہیں، یہ 50ہزار سے زیادہ ہیں اور ان میں روز بروزاضافہ ہو رہا ہے۔
درخواستوں پر جائزے کا عمل نیشنل بینک برانچوں، ہیڈآفس اور طارق روڈ پی ایم وائے بی ایل ڈیٹا سینٹر میں ہمہ وقت جاری ہے۔ نیشنل بینک نے پی ایم وائے بی ایل کو بینک کی پراڈکٹ قرار دیا ہے اور پی ایم وائے بی ایل کی یومیہ بنیادوں پر مجموعی طور پر نگرانی کیلیے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سید احمد اقبال اشرف نے اعلیٰ اختیارتی کمیٹی قائم کردی ہے جو سینئرایگزیکٹوز پر مشتمل ہے۔
بینک کا کہنا ہے کہ قرضوں کی تقسیم سے قبل قرض لینے والے، بینک اور پی ایم وائے بی ایل پروگرام کیلیے تمام رسک ختم کردینا چاہتے ہیں، یہ مسائل حل ہونے پر پروگرام چلے پڑے گا اور امید ہے کہ قرضوں کی تقسیم کا عمل بھی جلد شروع ہوجائے گا۔