فلورملز ایسوسی ایشن کا کراچی کی تمام فلور ملز فوری طور پر بند کرنے کا اعلان
محکمہ خوراک وعدؤں کے برعکس ناقص اور کم مقدار میں گندم فراہم کررہی ہے، ایسوسی ایشن چئیرمین چوہدری عامر
فلورملز ایسوسی ایشن نے کراچی کی تمام فلور ملز فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین چوہدری عامر نے کہا کہ محکمہ خوراک وعدؤں کے برعکس ناقص اور کم مقدار میں گندم فراہم کررہی ہے، جھوٹے الزامات پر کراچی کی 4، اندرون سندھ کی 3 ملز کو سیل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کوٹے سے کم گندم کی فراہمی کے باوجود سستا آٹا فراہم کرنے کا دباؤ ڈالا جارہا ہے، فلور ملز کسی قسم کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گی، آج سے آٹا میدہ، چوکر کی ڈلیوری اور ملز پر فروخت نہیں ہوگی۔
چوہدری عامر نے کہا کہ محکمہ خوراک سندھ کا کوئی بھی نیا چالان قبول نہیں کیا جائے گا۔