سندھ میں آٹا چکیوں اور ڈیفالٹر فلور ملز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

کراچی اور شہید بینظیر آباد ریجن کی مختلف فلور ملز پر چھاپے، 6 سیل کردی گئیں

کراچی اور شہید بینظیر آباد ریجن کی مختلف فلور ملز پر چھاپے، 6 سیل کردی گئیں—(فوٹو : فائل)

سندھ میں مہنگا آٹا بیچنا آٹا چکیوں کو مہنگا پڑ گیا سندھ حکومت نے سندھ میں آٹا چکیوں اور ڈیفالٹر فلور ملز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

چیف سیکریٹری سہیل راجپورت کی ہدایت پر افسران و متعلقہ ڈویڑنز کے اسسٹنٹ کمشنرز نے کراچی اور شہید بینظیرآباد ریجن کی مختلف فلور ملز پر چھاپے مارے کاروائیاں کرتے ہوئے 6 فلور ملز کو سیل کر دیا ہے۔


چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے سرکاری گندم کے ذخیرے اور آٹے کی قیمت کو نوٹیفائیڈ کرچکی ہے۔

زائد قیمتوں اور منافع خوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے چار فلور ملز کو سیل کردیا گیا ، چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ لانڈھی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی میں چھاپہ مارکر چار فلور ملز کو سیل کیا گیا ہے ۔
Load Next Story