رینجرز و پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن زخمی ملزم سمیت 98 گرفتار

سی آئی ڈی پولیس پارٹی نے لیاری گینگ وار کے 3کارندے پکڑ لیے،اسلحہ برآمد

سی آئی ڈی پولیس پارٹی نے لیاری گینگ وار کے 3کارندے پکڑ لیے،اسلحہ برآمد۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
سی آئی ڈی، رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن، چھاپہ مار کارروائی اور مقابلے کے دوران زخمی ملزم سمیت 98 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا، گلشن اقبال اور جمشید کوارٹر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے3 ملزمان سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا، تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی انسداد دہشت گردی سیل کے انچارج سید علی رضا کی سربراہی میں راجہ خالد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈاکس تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے اہم کردار تاج محمد عرف تاجو گروپ کے3 کارندوں عبدالشکور، عبدالمجید اور ذاکر عرف وحشی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے3 دستی بم اور3 ٹی ٹی پستول برآمد کرلیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں، ماڑی پور پولیس نے ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے ملزم طارق لاسی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف بھتہ خوری، پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے14 سے زائد مقدمات ہیں، ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے، سرسید ٹاؤن کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 7/A محمد شاہ قبرستان کے قریب 3 مسلح ملزمان نے شاہد نامی شہری کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مار کر زخمی کردیا۔


ایس ایچ او جمال لغاری کے مطابق وہ علاقے میں گشت پر تھے فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچے تو ملزمان نے ان پر بھی فائرنگ کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم بلال عرف سنی ولد حمید کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، گرفتار کیے جانے والے زخمی ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر کے اسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا، رینجرز نے 7 مبینہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جمشید کوارٹر پولیس نے رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کے دوران68 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا، حراست میں لیے جانے والے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی ملا ہے۔

گلشن اقبال ڈویژن پولیس نے شب بلاک7 میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ سے لیاری گینگ وار سہیل ڈا ڈا گروپ کے 2 کارندے جمیل لاہوتی اور شہزاد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے2 پستول برآمد کر لیں، ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ لیاری گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ایس پی گلشن ڈویژن کی سربراہی میں گلشن ڈویژن کی پولیس اور ریپڈ ریسپانس فورس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کیا تھا۔

اتحاد ٹاؤن پولیس نے بلدیہ ٹائون خیبر چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے5 ملزمان محمد لطیف، عبدالواحد عرف جاوید، مراد، فیاض اور اجمل خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سیایک ایم پی فائیو، اور 2 ٹی ٹی پستول برآمد کر لی، ایس ایچ او اتحاد ٹائون شہزاد الیاس کے مطابق گرفتار ملزمان علاقے میں زمینوں پر قبضے اور منشیات فروخت کرتے تھے، سرسید ٹاؤن پولیس نے ناگن چورنگی کے قریب بی اماں پارک افشین کلینک کے نزدیک لوگوں سے لوٹ مار کرنے والے2 ملزمان ریاض اور سلیم خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول، نقدی اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی، سندھ پولیس نے77ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
Load Next Story