کراچی میں بس نے 11 گاڑیوں کو ٹکر مار دی

پولیس نے بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

پولیس نے بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

راشد منہاس روڈجی ٹیکسٹائل مل کے ملازموں کو لیکر جانے والی بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے پارک گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں ایک موٹر سائیکل اور 11 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ، پولیس نے بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

شاہراہ فیصل تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ لال فلیٹ کے سامنے نجی ٹیکسٹائل مل کے ملازموں کو لیکر جانے والی بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل اور11 گاڑیوں کونقصان پہنچا۔


حادثے کے بعد راشد منہاس روڈ پرٹریفک کی روانی بھی جزوی طورپرمعطل ہوئی حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواحادثے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے بس کےڈرائیورکوحراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔

ایس ایچ اوشاہراہ فیصل ملک مرتضیٰ نے ایکسپریس کو بتایا کہ نجی ٹیکسٹائل مل کی انتظامیہ نے ملازموں کولانے اورلے جانے کے لیے کنٹریکٹ پربس ہائرکی ہوئی ہے اورجمعرات کی صبح بس اپنے ملازموں کولیکرمل جا رہی تھی کہ بس کا بریک فیل ہوگیااوربس سائیڈ پر پارک گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 1 موٹرسائیکل اور 11 گاڑیوں کونقصان پہنچا۔

انھوں نے بتایا کہ حادثے میں چند گاڑیوں کو زیادہ جبکہ دیگر کو جزوی نقصان پہنچا ہے حادثے کے بعد پولیس نے بس کے ڈرائیورکوگرفتارکرکے اس کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Load Next Story