لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، راشد خان نے 2 اور ڈیوڈ ویزے نے 1 وکٹ حاصل کی

(تصویر: ٹوئٹر)

پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے لیگ کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 149 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا سکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ول شمیڈ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سرفراز احمد 27 اور عمید آصف 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مارٹن گپٹل 15، یاسر خان 14 اور اوڈین اسمتھ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، راشد خان نے 2 اور ڈیوڈ ویزے نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز 19 ویں اوور میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا ناٹ آؤٹ 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ راشد خان 21، کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور عبداللہ شفیق 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز اور نوین الحق نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ اور عمید آصف نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Load Next Story